لاہور(نیوزڈیسک)لاہو میں ہوٹلوں پر چھاپے مارنے والی جعلی عائشہ ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا . پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ خود کو فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر ظاہر کر کے ہوٹلوں پر چھاپے مارتی اور ہوٹل مالکان کو بلیک میل کرتی تھی. کہ ہوٹل مالکان نے شک کی بنا پر اطلاع دی جس پر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا . پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمہ کا اصل نام فلک ناز ہے اور مذکورہ خاتون ایک مقامی اخبار میں بطور صحافی بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہے