پشاور (آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ۔ سپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر ، شاہ فرمان ، اکرام اللہ گنڈا پور نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی ۔ میڈیا رپورت کے مطابق بدھ کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے وزراء اور ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر ، شاہ فرمان اور اکرام اللہ کنڈا پور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ ریلیف فنڈ میں جمع کرا دی ہے ۔