اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بے نظیر انٹر نیشل ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے اسلحہ برآمد کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 613 سے دبئی جانے والے مسافر طارق سعید کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو اس کے سامان سے 30 بور کا پستول اور 26 گولیاں برآمد ہوئیں جس پر اسے کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسافر طارق سعید کو حراست میں لے کر کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔