لاہور(آن لائن) معروف شاعر اور مصنف انور مسعود کو پی آئی اے کی پرواز میں سفر مہنگا پڑگیا۔ کراچی سے لاہور سفر کے دوران شاعر انور مسعود کا سامان گم ہو گیا جس پر انہیں شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔ پاکستان کے نامور شاعر اور مصنف انور مسعود پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے تو معلوم ہو کہ ان کا سامان سکینگ مشین میں موجود نہیں جس پر انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ انور مسعود کا کہنا تھا انہوں نے آج امریکہ کیلئے روانہ ہونا ہے اور سامان میں قیمتی دستاویزات ہیں۔ سامان کے بغیرمیں امریکہ کیسے جا? نگا ، پی آئی اے اور ایئرپورٹ انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کر رہیں۔ اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا انور مسعود کاسامان تلاش کیا جارہے ہے ملتے ہی واپس کر دیا جائیگا، کوتاہی برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کاروائی ہو گی۔