اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماءاسلام(ف) جنرل سیکرٹری کے بعدمولانا فضل الرحمان علیل ہو گئے ،ڈاکٹر وں نے پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان نے یہ مشورہ شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انکی جماعت اسلام کے احیاءاور اتحاد امت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے زلزلہ جیسی آفت کے بعد آرام کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب تک خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ عوام کی بحالی نہیں ہو جاتی وہ آرام نہیں کریں گے مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ان دنوں جے ےو آئی (ف) کے سربراہ اور جنرل سیکرٹری علیل ہیںپارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان بخارجبکہ جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری دل کے عارضہ میں مبتلا ہیںذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ کو انکے خصوصی معالج نے طبی معائنہ کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو موسمی بخار ہے جس کیلئے آپ منا سب ادویات استعما ل کریں اور اس دوران پارٹی سرگرمیاں معطل کر دیں جس پر مولانا نے یہ مشورہ شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا ہے ۔