اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

”ایرا“ کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دو ماہ سے خالی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زلزلہ زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے ”ایرا“ کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ گزشتہ دو ماہ سے خالی ہے اور نئے ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی فائل گزشتہ دو ماہ سے وزیراعظم آفس کے غلام گردشوں میں زیر گردش ہے اور اب تک کسی کا انتخاب نہیں کیا جا سکا اس وقت جبکہ ملک کو ایک بار پھر زلزلے کی شدید تباہ کاری کا سامنا ہے اور ریسکیو کے بعد بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع کرنا پڑے گا تاہم ”ایرا“ عملاً مفلوج ہو چکا قریباً دو ماہ قبل وزیراعظم محمد نوازشریف نے باغ آزادکشمیر میں ایرا کے رخصت ہونے والے ڈپٹی چیئرمین کی دعوت پر متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا تھا ڈپٹی چیئرمین میجر جنرل محمد عظیم آصف اس کے ایک روز بعد مدت ملازمت پوری کرکے ستمبر کے اوائل میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ”ایرا“ کے ڈپٹی چیئرمین جو ادارے کے اپریشن کے ذمہ دار ہیں فوج سے لئے جاتے ہیں فوج کی طرف سے کچھ نام حکومت کو بھیجے جاتے ہیں جن میں سے ایک افسر کو حکومت اپنی صوابدیدی منصب کے لئے منتخب کرتی ہے اور وزیراعظم کی منظوری سے افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…