پشاور(آن لائن )زلزلہ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد ¾ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے نئی روایت قائم کردی ضلع ناظم پشاورنے اٹھارہ گھنٹو ں کے اندر سوڑیزئی پایاں وزیر باغ اور لطیف آباد کے زلزلہ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک انکے گھروں پر خود پہنچاکر نئی مثال قائم کردی انہوں نے واضح کیا کہ متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کوبھی معاوضہ انکے گھروں تک پہنچایا جائیگا ۔