لاہو(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت مجموعی مقبولیت میں سب سے آگے ہے تاہم مجموعی کارکردگی کے اشاریہ کے لحاظ سے خیبرپختونخواہ حکومت آگے ہے۔ پلڈاٹ کی طرف سے منگل کو جاری کئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ اشاریوں میں خیبرپختونخوا حکومت آگے رہی ہے تاہم مجموعی مقبولیت میں خیبرپختونخوا دوسرے نمبر پر ہے۔ پلڈاٹ نے ملک بھر میں چاروں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ عوامی سروے کے معتبر ادارے پلڈاٹ کی طرف سے حکومتی کارکردگی پر سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ مجموعی مقبولیت کے عوامی رائے عامہ کے سروے میں حکومت پنجاب ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ حکومت پنجاب عوامی مقبولیت کے لحاظ سے 76پوائنٹس کے ساتھ سب سے نمایاں ہے ۔ عوامی مقبولیت کے لحاظ سے خیبرپختونخوا کی حکومت 38پوائنٹس حاصل کر سکی ہے۔ مجموعی مقبولیت میں سندھ حکومت تیسرے نمبرپر ہے جسے 30پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ بلوچستان کی حکومت چوتھے نمبر پر ہے۔ جس کو مجموعی مقبولیت کے لحاظ سے پلڈاٹ سروے میں 28 پوائنٹس ملے ہیں۔