لاہور(نیوزڈیسک )تحریک انصاف کاسونامی بپھرگیا.ن لیگ کابھاری نقصان ،کئی رہنما ساتھ چھوڑگئے )مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے 2سابق اراکین اسمبلی سمیت25رہنماؤں نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر یا۔ منگل کے روز (ن) لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی خالد پر ویز ورک ‘(ق) لیگ کے سابق رکن اسمبلی چوہدری عرفان بشیر گجر ‘مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ریاض ورک ‘چوہدری ریاست گجر ‘امتیاز اشرف منج اور طار ق محمودسمیت25راہنماؤں نے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے بعدمشتر کہ پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام عوامی نہیں بلکہ ایک نمائشی نظام ہے جس میں اختیار ات عوامی نمائندوں کی بجائے حکمرانوں کے پاس ہوں گے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی صورت ایک منٹ کی بھی تاخیر برداشت نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے خلاف (ن) لیگ اور پو لیس دونوں ملکر الیکشن لڑ رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات میں سر کاری وسائل کا بھی بھر پور استعمال کیا جا رہا ہے جس پر ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بھی وقت مانگ لیا ہے جس میں ہم انکو بلدیاتی انتخابات میں حکو متی وسائل کے استعمال کے حوالے سے بھی ثبوت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پو لنگ سکیم اور ہمارے بلدیاتی امیدواروں کو ووٹوں کی دی جانیوالی لسٹوں میں کم ازکم 100ووٹوں کا فر ق ہے اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں مکمل ووٹر لسٹیں فراہم کی جائیں گے حکمران عوام کو د ووقت کی روٹی نہیں دے سکے اور اب عوام سے ووٹ کاحق بھی چھینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
تحریک انصاف کاسونامی بپھرگیا ن لیگ کابھاری نقصان ،کئی رہنما ساتھ چھوڑگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































