بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

اب ہم مرنے کے بعد بھی پوسٹ کر سکیں گے! میٹا نے حیران کن اے آئی پیٹنٹ حاصل کر لیا

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے ایک ایسے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کا پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے

جو کسی صارف کے انتقال کے بعد بھی اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو فعال رکھ کر پوسٹس شیئر اور گفتگو جاری رکھ سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ پیٹنٹ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں منظور ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نظام ایک جدید لارج لینگویج ماڈل پر مبنی ہے جو صارف کے سابقہ ڈیٹا کا تجزیہ کر کے اس کے اندازِ تحریر، ردعمل اور گفتگو کے طریقے کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دستاویزات میں یہ بھی ذکر ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف تحریری پیغامات ہی نہیں بلکہ آواز اور ویڈیو کی صورت میں بھی صارف جیسا تاثر پیدا کر سکتی ہے۔پیٹنٹ کے مطابق یہ سسٹم صارف کی پسند، عادات اور آن لائن سرگرمیوں کے ریکارڈ کی بنیاد پر تقریباً اسی جیسا انداز اپنائے گا۔ تاہم کمپنی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فی الحال اس ٹیکنالوجی کو عملی طور پر متعارف کرانے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ماہرین اس ایجاد کے اخلاقی پہلوؤں پر سوال اٹھا رہے ہیں اور بحث جاری ہے کہ اگر کوئی شخص وفات کے بعد بھی ڈیجیٹل دنیا میں متحرک دکھائی دے تو اس کے معاشرتی اور اخلاقی اثرات کیا ہوں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض افراد نے حیرت کا اظہار کیا تو کچھ نے اس خیال کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کو سکون سے رہنے دیا جانا چاہیے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تصور دراصل ’’ڈیجیٹل نقل‘‘ یا سوگ کے لیے بنائے گئے روبوٹ جیسے حساس موضوعات سے جڑا ہوا ہے، جن پر پہلے ہی عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگر کوئی اے آئی مرنے کے بعد بھی کسی کے اکاؤنٹ سے بات کرتا رہے تو کیا ٹیکنالوجی کے لیے کوئی حد باقی رہ جاتی ہے؟



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…