پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ دنوں آنے والا زلزلہ پلیٹوں کی الٹی فالٹنگ کے باعث آیا ، رپورٹ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی جیولاجیکل سروے نے کہا ہے کہ پاکستان فعال اور متحرک زلزلہ زون میں واقع ہے اور پیر کے روز آنے والا زلزلہ ہندوکش سلسلہ میں 210 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کی وجہ پلیٹوں کی الٹی فالٹنگ تھی ۔ زلزلہ اور اس کے اثرات پر اپنی رپورٹ میں امریکی جیولاجیکل سروے نے کہا کہ فالٹنگ کی وجہ سے یہ ارتعاش آیا ۔ زلزلے کی بلند سطح پر جنوبی ایشیاء شمال کی جانب حرکت کرتا ہے اور یویشیا پلیٹ کے ساتھ 37 ملی میٹر فی سال کی رفتار سے ٹکراتا ہے پاکستان افغانستان اور بھارت کے علاقوں مین آنے والا زلزلہ جنوبی ایشیائی اور یوریشیائی پلیٹوں کی وجہ سے آتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تصادم سے بڑے بڑے پہاڑی سلسلے بھی پیدا ہوتے ہی جس میں ہمالیہ ، قراقرم ، پامیر اور ہندوکش کے سلسلے شامل ہیں اس طرح کے زلزلے جن کی گہرائی 70 سے 300 کلومیٹر ہوتی ہے انہیں وسطی گہرائی کے زلزلے کہا جاتا ہے اور یہ زمینی سطح پر قدرے کم نقصانات کرتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انڈس راگپور سوچر زون میں واقع ہے جو ہمالیہ سلسلے میں 200 کلومیٹر شامل میں واقع ہے یہ علاقہ ہمالیہ میں فالٹ کے باعث زلزلوں کے لئے مشہور ہے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…