پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی ،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے ۔صوبے کے مختلف اضلاع پشاور،بونیر،اپر دیر،شانگلہ ،کوہستان،سوات،ملاکنڈڈویڑن اورفاٹا میں 145افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔پشاور میں کہیں چھتیں اوردیواریں منہدم ہوئیں۔276زخمیوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال میں طبی امدادی دی جارہی ہے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں دوپہر کو آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 132سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔8.1شدت کے زلزلے کے تباہی مچادی ، رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا اورفاٹا میںہوئی جہاں 145 افراد جاں بحق اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بیسیوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ کئی رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے ہیں۔ پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال زخمیوں سے بھر گیا ہے جبکہ عملہ اور بستر کم پڑے گئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ متعدد عمارتیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں خوفزدہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہرطرف کہرام مچ گیا اور لوگ دیوانہ وار اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے اور دیگر حادثات میں اب تک پشاور میں چار افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوںزخمی ہو گئے۔ دیر بالا میں بھی تین بچوں سمیت 14 افراد جبکہ لوئر دیر میں چار بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ باجوڑ ایجنسی بھی چار بچے لقمہ اجل بنے۔ چترال میں 23 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں عمارتیں اور مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں تباہ ہونے سے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ سوات میں بھی زلزلے سے 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صوابی میں دو بچیاں اور مردان میں ایک بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دیوار گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 جبکہ اس کی گہرائی 193 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جو آبادی سے کافی دور ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث شدید ترین نقصانات کم ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے اور پنشنرزکی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
اقرار الحسن نے عمران خان سے معافی مانگ لی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
پسند کی شادی کرنیوالا لڑکاہلاک، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار
-
عید کے موقع پر تصویر بنانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زہریلی چیز پلائی گئی،شکر ہے میری بیوی نے جوس...
-
لکڑی کا تختہ



















































