پشاور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک پیر کے روز آنے والے زلزلے کے وقت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی عمارت سے سب سے آخر میں باہر نکلے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر 2 بجکر 9 منٹ پر جب زلزلہ آیا تو وزیراعلیٰ پرویز خٹک اپنے سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم میں تعلیم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں وزیرتعلیم محمد عاطف خان بھی موجود تھے وزیراعلیٰ کافی دیر تک اطمینان کے ساتھ زلزلہ رکنے کا انتظار کرتے رہے اور بالآخر اجلاس کے تمام شرکاءکو باہر چلے جانے کا کہا وزیراعلیٰ خو د سب سے آخر میں سیکرٹریٹ کی عمارت سے باہر نکلے جہاں سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین اور سیکرٹریٹ میں موجود دیگر افراد اور مہمان پہلے سے موجود تھے اور خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کاورد کرنے کے علاوہ استغفار اور اذانیں دینے میں مصروف تھے وزیراعلیٰ زلزلہ رکنے کے بعد واپس کانفرنس روم میں پہنچے اور امدادی اداروں کیلئے ہدایات جاری کیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا بعدازاں وزیراعلیٰ زلزلہ کی صورتحا ل کو مسلسل مانیٹر کرنے میں مصروف ہو گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































