لاہور(این این آئی)گھریلو ملازمہ نے سابق مشہور لیگ اسپنر عبد القادر کے بیٹے پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی۔لاہور کے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ برکی کے علاقے میں رہائش پذیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فارم ہاؤس لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ سلمان قادر نے ان کو کام پر جلدی بلایا، جس پر وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر آگئی، جہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہاؤس لے گیا جہاں ملزم نے ملازمہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ21 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سلمان قادر کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔















































