لاہو(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے فوری طور پر زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات بارے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہیں -حکومت نے فوری طو رپر زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے -یہ مالی امداد چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر لواحقین میں حکومتی نمائندوں کے ذریعے ضلعی انتظامیہ تقسیم کرنے کی پابند ہو گی – انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے زخمیوں یا ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی امداد کے لئے فوری طو رپر ہیلپ لائن 1129 قائم کر دی ہے جبکہ ریسکیو 1122 پر بھی فوری مدد حاصل کی جا سکتی ہے – انہوں نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک حکومت کے تمام ادارے ریڈ الرٹ رہیں گے تاکہ کسی بھی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں مدد حاصل کی جا سکے – انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں – انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جو چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دیں گے – انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































