اسلام آباد(نیوزڈیسک) بحریہ ٹاﺅن نے بحریہ ٹاﺅن کے چیرمین ملک ریاض حسین کی ہدایات پرامدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں بالخصوص خیبرپختونخوامیں امدادی ٹیمیں بھیج دی ہیں ۔امدادی ٹیمیں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان ،زخمیوں کوابتدائی طبی امدادفراہم کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ پیرکے روز لزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.1 محسوس کی گئی جب کہ اس کا مرکز اسلام آباد، لاہور، سوات، مالا کنڈ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس سے ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔