اسلام آباد(نیوزڈیسک) شدید زلزلے کے باعث گزشتہ روز وزارت مواصلات پٹرولیم و قدرتی وسائل میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور ان کے حلقے کے لوگوں کو تیسرے فلور سے باہر نکالنے کیلئے ایمرجنسی گیٹوں پر تالے لگے پائے گئے ۔ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور عوام کو معمول کے راستوں سے باہر نکالا گیا جبکہ سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا خصوصی دروازے کا تالا کھول کرنیچے اتر گئے ۔ ملازمین نے وفاقی وزیر کو فوری طور پر بتایا کہ ایمرجنسی دروازوں پر لگائے گئے تالوں کی چابیاں سیکرٹری کے پاس تھیں جو کہ زلزلے کی شدت کے باعث فوری طور پر چابیاں تلاش نہ کرسکے ۔ وفاقی وزیر شاہ خاقان عباسی پاک سیکرٹریٹ کے اے بلاک میں تیسرے فلور پر بیٹھتے ہیں اس واقع کے بعد انہوں نے حکم دیا کہ سیکرٹری سے متعلق یہ خبر میڈیا پر جاری کی جائے