اسلام آباد(نیوزڈیسک) زلزلے جیسی خوفناک آفت کے نازل ہونے پر انسان کا دہشت میں مبتلا ہوجانا ایک فطری بات ہے، لیکن پریشانی کے عالم میںیہ مت بھولیں کہ اس نازک وقت پر سب سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کائنات کے خالق کے حضور رحم کی اپیل کی جائے۔ علماءکا کہنا ہے کہ تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں دیکھا جائے تو زلزلے کی صورت میں خدائے بزرگ و برتر سے رحم کی اپیل کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا باری باری ورد کیا جائے۔ معافی کے طلبگاروں کو خدائے بزرگ و برتر بہت پسند کرتا ہے، جبکہ وقت آخر زباں پر کلمہ طیبہ جاری رکھنے والوں کو مغفرت کی نوید سنائی گئی ہے۔ کچھ بعید نہیں کہ خدائے زوالجلال ہماری خطاﺅں سے درگزر فرمائے اور ہم ایک دردناک عذاب سے نجات پائیں۔