اسلام آباد((نیوزڈیسک) ملک بھر میں 8.1 شدت کے شدید زلزلے کے بعد ملک کے متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس بھی شدید متاثر ہو گئی ہے. جس کے باعث بیرونٍ ملک مقیم افراد کے لیے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب سے رابطہ نہیں ہو سکا. جس کے باعث عوام میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے .ایسے میں بیرونٍ ملک مقیم افراد اور ملک بھر میں موجود تمام افراد انٹر نیٹ کی سہولت استعمال کرتے ہوئے آپس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کر رہے ہیں. این ڈی ایم اے نے بھی زلزلے کے آفٹر شاکس سے متعلق ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ دراڑوں سے لبریز عمارتوں میں قیام نہ کیا جائے جبکہ کسی حفاظتی مقام پر منتقلی کی بھی ہدایات جاری کی ہیں