راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف ایک بارپھرسب پربازی لے گئے ´پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک بھرمیں شدید زلزلے کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا کے دورے پرروانہ ہوگئے جبکہ ان سے پہلے کوئی بھی اہم ملکی حکمران شخصیت نے عملی طورپراس طرح کاعمل نہیں کیاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں آج آنے والے زلزلے میں 113سے زائد افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔ آرمی چیف نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے احکامات کا انتظار کئے بغیر پہنچیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کی امدادی ٹیموں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی احکامات کا انتظار کئے بغیر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کی ریسکیو ٹیمیں اور ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں اور تمام سی ایم ایچ اسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کردی گئی ہیں جب کہ زلزلے کے دوران امدادی کام کرنے والی خاص مشینیں بھی الرٹ ہیں۔