کراچی (نیوزڈیسک)زلزلہ ،اسلام آبادائرپورٹ کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں . پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پیر کو ملک کے مختلف شہروں میں آنیوالے ہلاکت خیز زلزلے میں ائیرپورٹس اور تمام تنصیبات محفوظ رہی ہیں سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلے میں ائیرپورٹس اور تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے جبکہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے .جبکہ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادائرپورٹ کوزلزلے سے شدیدنقصان پہنچاہے جس کی وجہ سے ائرپورٹ کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں ہیں ۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان کے مختلف شہروں میں آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 100افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8اعشاریہ 1تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا ۔