ریاض(این این آئی)سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو قصاص سے چند منٹ قبل اللہ کی رضا کے لئے معاف کردیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی شہری زاید سالم العطوی کا کہنا تھا کہ اللہ کی رضا سب سے مقدم ہے، اسی سوچ نے میرے دل کو پرسکون کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے پرعمل درآمد سے قبل معافی کے حوالے سے کوششیں کی گئیں مگر میرا جواب یہی تھا جو کچھ ہو گا وہ رب العالمین کے حکم سے ہو گا اور جو لکھا ہوا ہے وہ ہو کررہے گا۔ جب بیٹے کے قاتل کو سزا پر عمل درآمد کے لئے لایا گیا تو میں نے دیکھا کہ وہ رو کر اپنے گناہ کی معافی مانگ رہا ہے جس پر میں نے اسے اللہ کی رضا کے لئے معاف کردیا۔















































