اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور،ہزارہ ڈویژن سمیت ملک بھر کے اکثر شہروں میں شدید زلزلہ۔عمارتیں لرز اٹھیں ۔لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق دوپہر 2:10منٹ کے قریب ملک بھر کے اکثر شہروں میں شدید ترین زلزلہ محسوس کیا گیا۔زلزلے کا دورانیہ 1منٹ سے زیادہ جاری رہا جس سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔عوام خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد بھی کئی منٹ تک آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔زلزلے کی شدت7.7ریکارڈ کی گئی۔