کراچی (نیوز ڈیسک) مخدوم امین فہیم کوتشویشناک حالت میں ایئرایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مخدوم امین فہیم کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعاکی اپیل کی۔پی پی رہنما مخدوم امین فہیم کئی دنوں سے دبئی میں شدید علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انکی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث امین فہیم کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی منتقل کیا گیا۔ ایئرپورٹ آمد پر پارٹی رہنما،عزیز و اقارب اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ امین فہیم کو ایئرپورٹ سے کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امین فہیم کو دو سے تین روز تک کراچی کے اسپتال میں رکھا جائے گا جس کے بعد انکی طبی صورت حال دیکھتے ہوئے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں