پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’ہم گیتا لوٹائیں، وہ گولے برسائیں‘ بھارتی لڑکی کی واپسی پر سوشل میڈیا پر بھارتی رویے کی نئی بحث چھڑ گئی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سے پیر کو بھارت واپس آنے والی گیتا دونوں ممالک میں سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ بھارت کی ایک لڑکی گیتا بھٹک کر پاکستان چلی گئی تھیں۔ بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم گیتا 13 برسوں سے پاکستان میں رہ رہی تھیں جہاں پاکستان میں سماجی کاموں میں سرگرم تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن ان کا خیال رکھ رہی تھی۔پاکستانی سوشل میڈیا میں گیتا کو ’امن کی مثال‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ بعض بھارت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک شخص نے killing__humor@ کے ہینڈل سے لکھا: ’انسانیت کی ایک مثال جو سرحدوں کو فتح کرنے میں کامیاب رہی۔‘پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی نے ٹویٹ کیا: ’ہندوستان کی گم شدہ لڑکی گیتا پیر کو بھارت پہنچ رہی ہے۔ وہ پاکستان سے امن اور محبت کا پیغام لے کر گئی ہے۔‘RashidQutub@ نام کے ہینڈل سے ایک شخص نے لکھا: ’بات یہ ہے کہ آپ کا دل کتنا بڑا ہے! امپائر علیم ڈار آئی سی سی کی ڈیوٹی پر تھے تو انھیں جان کا خطرہ تھا۔ وہیں پاکستانی، گیتا کو بہت سے تحفوں کے ساتھ بھیج رہے ہیں۔‘وہیں ایک شخص عمران خان مغل نےImrankhanmughal@ ہینڈل سے لکھا: ’گیتا پاکستان سے بھارت لوٹ گئی۔ امید ہے کہ آپ کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی ہو گی؟‘ٹوئٹر ہینڈلburhanayyub@ سے ایک شخص نے ٹویٹ کیا: ’پاکستان پورے احترام سے گونگی بہری خواتین کو واپس کر رہا ہے جبکہ بھارت سرحد پر فائرنگ کر رہا ہے جس میں چھ معصوم پاکستانی زخمی ہو گئے ہیں۔‘وہیں ایم طفیل احمد لکھتے ہیں: ’ہمیں ایسے مزید لوگوں کی ضرورت ہے جو نفرت پھیلانے والے لوگوں کو انسانیت سکھا سکیں۔ ایدھی صاحب کو سلام۔‘واصف شکیل نےWasifshakil@ ٹوئٹر ہینڈل کے ساتھ ٹویٹ کیا: ’کم از کم بھارتی میڈیا کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہنا چاہیے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…