ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

حجاب و برقع پہننے والوں کی جیولرزشاپ میں داخلے پر پابندی

datetime 8  جنوری‬‮  2026 |

پٹنہ (این این آئی)بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ایک اور متنازع اقدام سامنے آگیا، بہار میں حجاب و برقع پہننے والوں پر زیورات کی دکانوں کے دروازے بند کردیے گئے۔بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، بہار میں آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن نے حجاب، برقع، نقاب اور ماسک پہننے والے افراد کے زیورات کی دکانوں میں داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر چہرہ ڈھانپنے والے افراد کو مشکوک ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔

فیڈریشن کے بہار چیپٹر کے صدر اشوک کمار ورما کا کہنا تھا کہ چہرہ نظر نہ آنے کی صورت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اس ایجنڈے کا تسلسل ہیں جس کے تحت مسلمانوں کو معاشی، سماجی اور مذہبی طور پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ بھارت میں پہلے ہی مساجد، مدارس اور مذہبی علامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب روزمرہ زندگی میں بھی مذہبی لباس پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں دسمبر 2025 میں وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا حجاب سرعام ہٹانے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، جس نے بھارت میں مسلمانوں کی عزت اور وقار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…