اسلام آ باد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکلوں سے جان چھڑانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ مرحلہ وار کرپشن میں ملوث انکل صاحبان کو پارٹی عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی میں جلد ہی اعلی عہدوں میں تبدیلی کر کے تمام بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے سینئر رہنماو¿ں کو ہٹا کر ان کی جگہ نوجوان اور تجربہ کار لوگون کو لانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے آئندہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اجلاس میں بہت اہم فیصلے کئے جائیں گے اور اس اجلاس میں ضمنی الیکشں کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو این اے 122 کے حلقہ سے اتنے کم ووٹ پڑنے کی وجہ کیا تھی اور اس اجلاس میں ہی سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حوالے سے پارٹی عہدے کا فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ پیپلزپارٹی میں کون سے عہدے کے طلب گار ہیں۔