کراچی (این این آئی)سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سستا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بدھ کے روز مزید 25 ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 346 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 91 ہزار 771 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی 212 روپے کی کمی سے 7718 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام نرخ 182روپے کی کمی سے 6616روپے ہوگئے۔
عداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 84 ہزار 362 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 58 ہزار 60 روپے مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور فی اونس نرخ 1732 ڈالر بڑھ گئے۔















































