اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی دبئی سے کراچی کے لئے امارات ایئرلائن کی معمول کی پرواز میں بکنگ کرا دی گئی ہے۔ امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ صفر چار پیر کی صبح چار بج کر تیس منٹ پر کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے امین فہیم کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امیین فہیم کی طبیعت ناساز ہے اور وہ بہت کمزور ہو چکے ہیں مگر تشویش کی کوئی بات نہیں۔ امین فہیم کو وقتی طور پر پاکستان لایا جا رہا ہے۔ وہ پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کریں گے جس کے بعد مزید علاج کے لئے لندن روانہ ہو جائیں گے۔