ٹورنٹو /لاہور(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹورنٹو میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی ۔طاہر القادری کا کہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں لیکن اس کے باوجود آئندہ کے لئے کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا گیاشیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القاری کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں شہدا ءکے ورثا پر ہی فرد جرم عائد کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم انصاف کے لئے جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوںنے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے کہا کہ لندن میں وزیراعظم کے خاندان کا وسیع کاروبار ہے جس کے باعث وزیراعظم کو دورہ امریکہ سے زیادہ دورہ لندن میں دلچسپی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طاہر القادری کا کہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں لیکن اس کے باوجود آئندہ کے لئے کوئی ایجنڈا طے نہیں کیا گیا ۔