کراچی (نیوزڈیسک) بھارت سے گورنرہاﺅس سندھ کو ٹیلیفون پربم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع کے معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی۔سی ٹی ڈی پولیس نے بھارتی دارالحکومت دہلی سے دو روز قبل ٹیلیفون پر گورنر ہاﺅس سندھ کو بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع ملی تھی جسے بعد میں سازش قرار دیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس ضمن میں سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹیلیفون ایکس چینجز پر چھاپے مار کر 5 سے زائد افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کی سربراہی میں ٹیم آج (پیر) گورنر ہاﺅس جائے گی اور بھارت سے آنیوالی ٹیلیفون کال اور اس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی۔