لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان کا ایک اور اہم فیصلہ،حکومت کو مشکل میں ڈال دیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لئے انتخابی مہم کے آخری ایام میں خود میدان میں اتریں گے، اس ضمن میں عمران خان اٹھائیس اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جبکہ انتیس اکتوبر کو وہ لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور میں تحریک انصاف نے دو سو چوہتر یونین کونسلوں میں سے دو سو چھیاسٹھ حلقوں میں امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ بعض حلقوں میں پارٹی رہنماو¿ں کی کمزور انتخابی مہم کے باعث عمران خان خود میدان میں اتر رہے ہیں، عمران خان پارٹی کارکنوں رہنماو¿ں اور عہدیداروں کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں گے۔