پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کے پی کے ،بائیو میٹرک مشینیں خراب، ملازمین کے وارے نیارے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیو ز ڈیسک) تبدیلی کا نعرہ لگانے والی خیبر پختونخوا حکومت کا یہ عالم ہے کہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے نصب بائیو میٹرک مشینیں گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے تمام دفاتر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بائیو میٹرک مشینیں نصب کروائیں تھی لیکن گزشتہ 3 ماہ سے یہ مشینیں خراب پڑی ہیں جس کے باعث سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔ بائیو میٹرک مشینیں خراب ہونے کے باعث سرکاری افسران اور ملازمین کے دفتر آنے اور جانے کے وقت کا کسی کو بھی معلوم نہیں کہ وہ کس ٹائم آتے ہیں اور کب چھٹی کرتے ہیں۔ اسپیشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں نصب بائیو میٹرک مشین گزشتہ 3 ماہ سے خراب پڑی ہے جب کہ متعلقہ محمکے نے انتظامیہ کو نہ تو کوئی خط لکھا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ مشین خراب ہونے کے باعث اسپیشل ادارہ برائے معزوران بحالی اور ویمن امپاورڈ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین بھی گزشتہ 3 ماہ سے بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے اپنی حاضریاں لگانے سے محروم ہیں۔ اس سے قبل بھی ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں نصب بائیو میٹرک مشینیں خراب ہو گئی تھیں جنہیں ٹھیک کر کے دوبارہ لگوایا گیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…