مانسہرہ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہرہ میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد دب گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ میں وادی کاغان کے علاقے بیسر میں برفانی تودہ گرا۔تودہ گرنے سے ایک کان میں کام کرنے والے 10 مزدور تودے تلے دب گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مانسہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرکے 2 مزدوروں کو نکال لیا۔واضح رہ کہ مانسہرہ، کاغان، ناران سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور موسلا دھار بارش جاری ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔دوسری جانب اسکردو میں بھی برفباری سے کئی اہم سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ ناران اور گلگت میں راستے بند ہونے سے متعدد سیاح پھنس گئے۔















































