لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں عاشورہ محرم پر دہشت گردی کا خدشہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گرد کا خاکہ جاری کر دیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کے خاکے سے متعلق داخلی اور خارجی ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشت گرد کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ مبینہ دہشت گرد کا قد درمیانے درجے کا ہے اور اس کی عمر 22سے 25سال کے درمیان ہے۔ دہشت گرد نے ہلکی داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے بران آنکھیں اور پتلا جسم ہے ۔ اگر کسی کو بھی ایسا شخص نظر آئے تو ایمرجنسی نمبر 9242پر فوری اطلاع دیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں پر تعینات اہلکاروں کو مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار لاہور میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے مامور ہیں۔ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص کی سرگرمیوں سے متعلق پولیس کو فوری اطلاع دیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں