لاہور( نیوزڈیسک)”جاوید ہاشمی کی گورنر پنجاب سے ملاقات میں بڑا فیصلہ ہوگیا“؟سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی جمعرات کے روز لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے ۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی گفتگو سے واضح ہے کہ وہ (ن) لیگ کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔اگر انہوںنے سیاست کرنی ہے تو انہیں یقینا کسی سیاسی جماعت کی طرف جانا پڑے گا اور (ن) لیگ ان کی ترجیح ہو سکتی ہے ،ملاقات کے بعد ان افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا ہے کہ درپردہ جاوید ہاشمی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈیل ہوچکی ہے اور جلدہی جاوید ہاشمی کی جانب سے ن لیگ میں شمولیت کا بڑا اعلان کیاجاسکتاہے۔