لاہور (نیوزڈیسک) نواز اوباما ملاقا ت ،شاہ محمودقریشی نے عوام کے دل کی بات کہہ ڈالی،پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما ملاقا ت پر قومی اسمبلی کو اعتماد مےں لےنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز اور اوبامہ کی نشست روایتی تھی ، ملاقات میں پرانی باتیں دہرائی گئیں ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امرےکہ مےںوزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان پر ہونے والی ملاقات پر قومی اسمبلی کو 6نومبر کو اسلام آباد مےںہونےو الے اجلاس مےں اعتماد مےں لےا جائے ،عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ وزےراعظم نوازشرےف کو کےوںبلاےاگےا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اوبامہ کی نشست روایتی تھی ، ملاقات میں پرانی باتیں دہرائی گئیں،کوئی بریک تھرو نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کا ماحول نہیں چاہتا ، بی جے پی مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ بھارت مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو پاکستان کو بھی پیچھے ہٹ جانا چاہیے ۔