کراچی (نیوز ڈیسک )میزان بینک لمیٹڈ کے بانی چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ 16نومبر سے اپنے عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تین سالہ موجودہ مدّت 16نومبر 2015کو ختم ہورہی ہے۔موجودہ چیئرمین کی قیادت میں میزان بینک لمیٹڈ نے ابتدا سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان کے سب سے بڑے اور بہتر ین اسلامی بینک ہونے کا اعزاز پایا۔میزان بینک کے ڈائریکٹرز نے بورڈ کے چیئرمین کی خدمات اور بینک کی ترقی اور کامیابی کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ ڈائریکٹرزنے اسلامی بینکاری کی کامیابی کیلئے ان کی کوششوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ بھی اداکیا۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ جو 490سے زائد برانچز کے ساتھ400سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آﺅٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔
کراچی ،میزان بینک کے بانی چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ الخلیفہ 16نومبر کو عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































