اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی لڑکی گیتا جو کہ گذشتہ کئی سال سے پاکستان میں ایدھی ہومز میں زیر پرورش ہے کو 26 اکتوبر کو بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے کردیاجائیگا۔بھارتی لڑکی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بالی ووڈ فنکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان رلیز ہوئی جس میں وہ ایک پاکستانی بچی کو بھارت سے پاکستان اس کے خاندان سے ملانے لاتے ہیں ۔ فلم کے بعد پاکستان میڈیا میں گیتا کی خبریں آنا شروع ہوئیں جس کے بعد بھارتی حکام نے پاکستان میں ایدھی سینٹر سے رابطہ کیاتاکہ اسے والدین تک پہنچایا جاسکے ۔ دونوں ملکوں میں کئی مرتبہ ہونیوالے سفارتی تعلقات بعد 26 اکتوبر کو بلقیس ایدھی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد گیتا نامی لڑکی کو بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے کرنے کیلئے پاکستان سے روانہ ہوگا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اس خبر کا تصدیق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان کو پانچ رکنی وفد گیتا کوبھارت کے حوالے کرئیگا ۔ جس کے بعد لڑکی کو والدین کے حوالے کردیاجائیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں