لاہور( این این آئی) اوورسیز پاکستانیوں کے لئے گاڑی کی خریداری و ٹرانسفر پر بڑی سہولت فراہم کردی گئی ، اب اوورسیز گاڑی کی خرید و فروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سے کرواسکیں گے۔ایپ میں گاڑی کا نمبر،چیسز نمبر اور مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کروائی جاسکے گی۔
قبل ازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا۔ حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے اوورسیز کے نام پر گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بائیو میٹرک میں تاخیر سے اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں، اوور سیز بارے ایکسائز اور نادرا کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔















































