منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ روپے سے زائد

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کی معروف کریئیٹر وردہ ملک ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ویڈیوز پر ہونے والی تنقید، اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جوابات دیے۔وردہ ملک نے بتایا کہ اگر وہ ٹک ٹاک سے وابستہ نہ ہوتیں تو گھر کا خرچ، بھائی کی شادی کے اخراجات اور والد کے بائی پاس جیسے معاملات سنبھالنا ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس دو ہی راستے تھے: یا کسی مالدار شخص سے شادی کرکے اس کے رویے برداشت کرنا یا خود کمائی کرکے خاندان کا سہارا بننا، اور انہوں نے دوسرا راستہ چُنا۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم کچھ بھی کر لیں، ہمیں گالیاں سننا پڑتی ہیں، اور یہ کسی بھی عزت دار انسان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے ایک حالیہ شادی میں اپنے بارے میں لوگوں کے استعمال کیے گئے جملوں کو ’’ناقابلِ برداشت‘‘ قرار دیا۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہی خاندان کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا رہتا ہے، مگر گھر کی ذمہ داریوں کے باعث وہ اپنا کام جاری رکھیں گی۔آمدنی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 15 سے 20 منٹ میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار روپے کما لیتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائیو سیشنز کے دوران گفٹس دینے والے کئی افراد نازیبا درخواستیں بھی کرتے ہیں۔پوڈکاسٹ کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دو طرح کی آرا سامنے آئیں—کچھ افراد نے وردہ ملک کی وضاحتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے طبقے نے میزبان پر غیر ضروری مداخلت اور سوالات کے انداز پر اعتراض اٹھایا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…