کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، کارکنان مایوس نہ ہوں ، پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی ہے ۔وہ جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ گیلانی نے کہا کہ میں نہیں جانتا زرداری کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کا مشورہ کس نے دیا ؟ وہ بیمار ہیں اس لیے واپس نہیں آرہے ، ان کے شریک چیئرمین کا عہدہ چھوڑ نے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔قبل ازیں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میرے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ، ہم جذباتی لوگ نہیں کہ عدالتوں میں آنے سے شرمائیں ، میں مانتا ہوں کہ یہ کیس پیپلزپارٹی کے دور میں بنائے گئے ہیں لیکن ان کیسوں میں میرا نام بعدمیں سیاسی انتقام لینے کے لیے ڈالا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں