کراچی (نیوزڈیسک) محرم الحرام میں کراچی میں حملوں کا خطرہ، گرفتار دہشتگردوں نے منصوبوں کا پردہ فاش کردیا، خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی۔خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر آصف چھوٹو نے حملوں کے لیے تین گروپ تشکیل دیئے ہیں۔ایک گروپ کی کمانڈ خود آصف چھوٹو کرے گا جو کورنگی کے دو حساس مقامات اور اورنگی ٹاون کے مذہبی اجتماع کو ہدف بنائے گا، جبکہ ایک گروپ کو علما پر حملوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔تیسرے گروپ کو گیارہ حساس مقامات پرحملوں کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ آصف چھوٹو کا نام پولیس کی ریڈ بک میں سترہویں نمبر پر ہے اور ملزم کی گرفتاری پر انعام بھی مقرر ہے۔