منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کینیڈا کاویزہ بڑے پیمانے پر منسوخ کرنے پر غور

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کینیڈین حکومت نے امیگریشن کے محکمے کو عارضی ویزوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی کا اختیار دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام اگر منظور ہوا تو اس کے اثرات خاص طور پر بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان پر پڑ سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کی حکومت اس وقت ایک ایسے مجوزہ قانون پر غور کر رہی ہے جس کے تحت امیگریشن حکام کو اجتماعی طور پر ویزے منسوخ کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہوگا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق، امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ اگر کسی مخصوص معاملے میں بڑے پیمانے پر فراڈ یا نظام کے غلط استعمال کے شواہد ملیں تو انفرادی درخواستوں کے بجائے ایک ساتھ تمام مشتبہ ویزے منسوخ کرنے کی اجازت دی جائے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت کینیڈا کو یہ قانونی حق حاصل ہوگا کہ مخصوص حالات — جیسے جعلسازی، جنگ یا صحت عامہ سے متعلق ایمرجنسی — کی صورت میں ویزے اجتماعی طور پر منسوخ کیے جا سکیں۔ اس سے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کا اختیار مل جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کینیڈین ادارے اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے چکے ہیں، جو ویزا منسوخی اور اس کے فیصلوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر کام کر رہا ہے۔اگرچہ مسودہ قانون میں کسی ملک کا نام واضح طور پر درج نہیں کیا گیا، لیکن مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اندرونی بریفنگ میں بھارت اور بنگلادیش کو “مخصوص چیلنجز والے ممالک” کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب کینیڈا میں بھارتی شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ساتھ ہی، عارضی ویزا پروگرام میں جعلسازی اور جعلی دستاویزات کے بڑھتے ہوئے معاملات نے کینیڈین حکام کو امیگریشن کے نظام پر مزید سخت نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…