راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں تیارکردہ ڈرون”براق“کے ذریعے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تیارکردہ ڈرون”براق“نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایاکارروائی میں متعدددہشتگردمارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق براق کے ذریعے رات کے وقت کی جانیوالی یہ پہلی کارروائی تھی جس میں براق نے ہدف کوانتہائی درست طورپرنشانہ بنایا۔واضح رہے کہ پاکستان میں تیارکردہ ڈرون جدیدترین خصوصیات کاحامل ہے اورہدف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں