پشاور (آن لائن)سزائے موت کے تین قیدیوں کی رحم کی اپلیں صدر مملکت کو ارسال کردی ہے ۔ سنٹرل جیل پشاور ،ہری پور، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سزائے موت پانے والے تینوں قیدیوں کی رحم کی آخری اپیلیں صدرمملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ہے جیل خانہ جات حکام کی جانب سے رحم کی اپیلیں صدر مملکت کو ارسال کی ہے اور صدرمملکت کی رحم کی اپیلیں منظور ہونے کے بعد سزائے موت کے ان قیدیوں کو پھانسی کی سزاءنہیں دی جائیگی ۔ تینوں قیدیوںکو عدالتوں کی جانب سے سزائے موت کی سزاءدی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے بھرمیں سزائے موت کے سو سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں سے بعض کے کیسز عدالتوں میں بھی زیرسماعت ہے اب تک صوبے بھر میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے ۔