لاہور(آن لائن) بلدیاتی امیدواروں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جاری مسلکی و مذہبی اجتماعات، جلوسوں کے شرکاءکی خدمت کےلئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں کئی امیدواروں نے دن کے وقت اپنے دفاتر کو’سبیل “ میں بدل دیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 10 محرم الحرام تک کیمپ آفس کے ساتھ سبیل کا اہتمام بھی کر دیا ہے۔جبکہ امیدواروں کی بڑی تعداد جلوس اور مجالس میں ڈیوٹیاں بھی دینے لگی ہے۔تاہم وقفہ وقفہ سے اپنے ووٹرز سے رابطہ کرکے اپنی کمپین بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔