جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا 2.0لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرا دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) ہنڈائی پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے، جو جدید خصوصیات اور منفرد ڈیزائن اپ گریڈز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق، ایلانٹرا لمیٹڈ ایڈیشن کی بکنگ ملک بھر میں ہنڈائی ڈیلرشپس پر شروع ہوچکی ہے، جس کی ابتدائی قیمت 68 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔نئی ایلانٹرا میں 2.0 لیٹر MPi انجن دیا گیا ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ، سن روف، 16 انچ الائے رمز، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، اور 10-وے پاورڈ ڈرائیور سیٹ جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔

ڈرائیورز اپنی پسند کے مطابق چار مختلف ڈرائیونگ موڈز میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔انٹیریئر کے لیے ہنڈائی نے تین نئے رنگی آپشنز متعارف کرائے ہیں: Imperial Burgundy، Regal Cappuccino، اور Nobel Beige، جو کیبن کو زیادہ پرکشش اور نفیس بناتے ہیں۔لمیٹڈ ایڈیشن میں خصوصی اپ گریڈز جیسے اسپورٹی ریئر اسپوئلر، بلیک سائیڈ مررز، ڈور وائزز، ٹرنک میٹ، اور شارک فن اینٹینا شامل کیے گئے ہیں، جو گاڑی کو مزید پریمیئم اور اسپورٹی لک دیتے ہیں۔کمپنی کے مطابق، ایلانٹرا 2.0 لمیٹڈ ایڈیشن ہنڈائی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت صارفین کو جدید فیچرز، بہترین کارکردگی، اور دلکش اسٹائلنگ کے امتزاج کے ساتھ پاکستانی سیڈان مارکیٹ میں بہتر انتخاب فراہم کیا جا رہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…