جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ تبدیل، نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپلی کیشن نے پاکستانی شہریوں کے لیے شناختی دستاویز کے حصول کا طریقہ کار ہی بدل کر رکھ دیا۔ترجمان نادرا سید شباہت علی نے سما سے گفتگو میں کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پاکستانی شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت بن گئی ہے۔ شہری گھر بیٹھے درخواستیں دینے لگے۔ تین ماہ کے دوران 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی۔

سید شباہت علی نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ ایک کروڑ سے زائد لوگ ڈان لوڈ کر چکے ہیں، پاک آئی ڈی انتہائی قابل اعتماد عوامی سروس ایپلی کیشنز میں شمار ہو چکی۔ترجمان نادرا نے کہاکہ شہری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات کی درخواست دیتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ میں شہریوں کیلئے درخواست کی براہ راست ٹریکنگ کی بھی سہولت موجود ہے۔پاک آئی پی ایپ کے باعث نادرا کو ڈیجیٹل درخواستوں کی وصولی میں 45 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق روزانہ اوسطا 10 ہزار سے زیادہ کیسز ایپ کے ذریعے نمٹائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…