لاہور(این این آئی)سابق کرکٹر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔سابق کرکٹر شعیب ملک اور ثنا جاوید اپنی کچھ پوسٹوں میں الگ الگ نظر آئے،جس نے انکے درمیان طلاق کی افواہوں کو تقویت دی۔
تاہم شعیب ملک کی جانب سے اہلیہ کیساتھ ایک پوسٹ سامنے آئی جس نے تمام افواہوں کو غلط ثابت کر دیا،پوسٹ کی کیپشن میں شعیب نے لکھا کہ انکے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ اچھا رہا ہے۔انکی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے جوڑی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا جارہا ہے،شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ برس ہی ہوئی تھی جس کے بعد ثانیہ مرزا نے طلاق کی تصدیق کی تھی۔